نوجوان کے قاتلوں کوسزائے موت،عمر قید و جرمانہ کی سزا

نوجوان کے قاتلوں کوسزائے  موت،عمر قید و جرمانہ کی سزا

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ اکرم بیٹونے دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کر نے والوں کوسزائے موت وعمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔

  محلہ نیو ماڈل ٹاؤن گوجرہ کا نوجوان احمدگھر کے باہر کھڑا تھاکہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی واردات فائرنگ کر کے اسکوقتل کر دیا تھا ۔فاضل جج نے سماعت کر تے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر نوید عرف شازل کو سزائے موت اور دس سال قید ،پانچ لاکھ روپے معاوضہ اور عدم ادائیگی معاوضہ پرچھ ماہ مزیدقید جبکہ عبدالغفار کوقتل میں معاونت پر عمر قید ،تیرہ سال قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ جبکہ عدم ادائیگی معاوضہ پر تین ماہ قید مذید کی سزا کاحکم سنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں