زرعی یونیورسٹی،کراپ پیسٹ مینجمنٹ بنائینگے :پروفیسر چن چانگ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پروفیسر چن چانگ نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان۔۔۔
اور چین کی مشترکہ لیبارٹری برائے کراپ پیسٹ مینجمنٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے تکنیکی عملے کی تربیت اور فصلوں کے کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ تحقیقی امور اور کاوشیں کی جائینگی۔ ان کا اداراہ پیسٹ مینجمنٹ کنٹرول کے حوالے سے نئی پراڈکٹس تیار کر ہا ہے ہمارے سائنسدانوں نے پودوں کے تحفظ کے فرنٹیئر ریسرچ کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے ۔ چینی وفد پروفیسر چن جیئین، ٹو شیونگ بنگ، ایسوسی ایٹ پروفیسر گوو جِنگ فی، ایسوسی ایٹ پروفیسر گوو جِنگ فِی، اسسٹنٹ پروفیسرفنگ شیکیان نے شعبہ انٹامالوجی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں سے ملاقات کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر/ڈین ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر سرور خاں، چیئرمین انٹامالوجی پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف، ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر ثاقب، پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم، پروفیسر ڈاکٹر احسن خاں، چیئرمین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر عظیم اقبال، چیئرمین ایگرانومی ڈاکٹر عبدالخالق، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عرفان عباس، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر دلدار خاں ، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ہما سلیم، ڈاکٹر ارشد، ڈاکٹر صغیر، ڈاکٹر طیب و دیگر نے بھی شرکت کی۔