پی ایم یوتھ پروگرام ،بیڈ منٹن ٹیلنٹ ٹرائلز کا آغاز

پی ایم یوتھ پروگرام ،بیڈ منٹن ٹیلنٹ ٹرائلز کا آغاز

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت بیڈ منٹن ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے دوروزہ ٹرائلز کا آغاز ہو گیا۔

سپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب میںبطور مہمان وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر امین ،ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان خان، ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا احمد خان ہرل، ڈائریکٹر سپورٹس کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی عمارہ احمد سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ناصر امین نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام یوتھ کے لیے وزیرِ اعظم کا منفرد منصوبہ ہے ۔ یہ سپورٹس سرگرمیاں نوجوانوں کی نئی قیادت کو پروان چڑھائیں گی۔ نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان خان نے کہا کہ ہم ناصرف نوجوانوں کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پُرعزم ہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ احمد خان ہرل کا کہنا تھا کہ کھیل کے علاوہ کوئی دوسرا شعبہ ایسا نہیں جو سب کو یکجا رکھ سکے اور متحدہ پاکستان کی تصویر پیش کرے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں