پی ڈی ایم نے معیشت تباہ ، عوام کا کچومر نکال دیا :جماعت اسلامی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنماؤں ڈاکٹر سعید احمد، رانا عبدالوحید ، باسم سعید ، طاہر منج و دیگران نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کے انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اور کہا ہے۔۔۔
الیکشن کا اسمبلیوں کی تحلیل کے 90دن کے اندر انعقاد آئینی تقاضا ہے تاہم فیصلہ دیر آید، درست آید کے مصداق ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ ملک میں بھوک اور غربت کے ذمہ دار پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں،انہوں نے کہا کہ15ماہ میں ملکی معیشت تباہ کر کے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ۔ نواز شریف کو شہروں میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔مریم نواز اور شہباز شریف ہمیشہ کی طرح اپنے اے سی اور ڈی سی لگوا کر سمجھتے ہیں کہ دھاندلی کر کے الیکشن جیت جائیں گے ۔