انصاف آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ10ماہ سے تنخواہ کے منتظر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نگران حکومت نے بھی محکمہ تعلیم ملازمین کو تنگ کرنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔
112انصاف آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کو دس ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں جس کے باعث اساتذہ کو مسائل کا سامنا۔ضلع فیصل آباد کے 112 انصاف آفٹرنون سکولوں میں پڑھانے والے 625 اساتذہ کو دس ماہ سے معاوضے نہ مل سکے ۔ اکثر سکولوں میں اساتذہ نے معاوضے نہ ملنے پر سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے سے انکار کردیا۔ ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے وفد نے اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ لئے سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیا سے ملاقات کی۔ سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیا کا کہنا تھا کہ چار ماہ کے بلز اکائونٹ آفس جمع کروا دیئے جلد ادائیگی ہوجائے گی۔ باقی چھ ماہ کی ادائیگیاں بھی فنڈز ملنے پر جلد کلیئر کردیں گے لیکن آفٹر نون سکول اساتذہ کی جانب سے افسروں پر بے یقینی کی صورتحال ظاہر کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد تمام واجبات ادا کیے جائیں۔