ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی سیکرٹری علی رضا رات گئے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی سیکرٹری علی رضا رات گئے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئرشیخ اورڈپٹی سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ پنجاب علی رضاگزشتہ رات گئے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے اورہسپتال میں سروسز ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ش

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئرشیخ اورڈپٹی سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ پنجاب علی رضاگزشتہ رات گئے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے اورہسپتال میں سروسز ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی سیکرٹری کو سرجیکل ایمرجنسی اور اوپی ڈی کی توسیع کے منصوبہ بارے بریفنگ دی جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے طبی وانتظامی امور سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی سیکرٹری نے مریضوں کے علاج معالجہ،ادویات کی دستیابی،مشینری کے فعال ہونے ،وارڈز میں صفائی،صاف ستھری بیڈشیٹس اورتکیے ،ڈاکٹر وپیرامیڈیکس سٹاف کی موجودگی کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں