کمالیہ شہر میں کھاد کی عدم دستیابی، بلیک میں ملنا بھی مشکل
کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ شہر اور گردنواح میں کھاد کی عدم دستیابی، بلیک میں بھی میسر نہیں، کاشتکار پریشان ہو گئے ۔۔۔
بلیک میں ملنا بھی ناممکن ہو چکا۔ گذشتہ ہفتے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کھاد ذخیرہ کرنے پر کارر وائیاں کی گئیں اور دکاندار سے چھپائی گئی یور یا کھاد کی برآمد شدہ بوریوں کو مقامی کسانوں میں کنٹرول ریٹ پر تقسیم کیا گیا اس تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے دیگر دکان داروں اور ڈیلروں نے کسانوں کو خوار کرنا شروع کر دیا ہے ۔اب بیشتر دکانداروں نے یوریا کھاد کی فروخت بند کر رکھی ہوئی ہے جس سے کاشت کاروں کو شدید پریشانی کاسامنا اٹھانا پڑ رہا ہے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ کھاد کی قلت سے فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے ۔