ٹریفک پولیس نے سہولت سنٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز کر دیا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے سہولت سنٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔
اب ٹریفک سہولت سنٹرز شہریوں کو پولیس خدمت مراکز کی طرز پر سہولیات بھی فراہم کریں گے ۔اس سلسلہ میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں ٹریفک سٹاف نے ضلعی پولیس سٹاف کے شرکا کو ڈرائیونگ لائسنس بارے اور ضلعی سٹاف کے نمائندہ نے ٹریفک سٹاف کو خدمت مراکز کی سہولیات بارے بریفنگ و ٹریننگ دی ۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے تمام سٹاف کو آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے ویژن کے بارے آگاہ کیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ معزز شہریوں کی رہنمائی اورسہولیات کے لیے ہر پل مستعدو تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے ون ونڈ و آپریشن کے تحت زیادہ سے زیادہ سہولیات،خوش اخلاقی اور ڈسپلن کے ساتھ باہم پہنچانا ہے ۔