میونسپل کمیٹی چناب نگر میں ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس

میونسپل کمیٹی چناب نگر میں ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس

چناب نگر(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی چناب نگر میں چناب ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد ظفر اقبال جٹ چیئرمین ایپکا ضلع چنیوٹ منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں محمد صادق ڈرائیور پر تشدد کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا اور مقررین نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد صادق پر تشدد اور گالی گلوچ کی ہم پرزور مذ مت کرتے ہیں اور ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کار روائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں ندیم اختر گجر صدرایپکا،جاوید اقبال آرائیں جنرل سیکرٹری،جاوید اقبال رندھاوا نائب صدر،عمران مسیح نائب صدر،علی حسن ہاشمی پریس سیکرٹری ،حامد علی آفس سیکرٹری ،ملک محمد نواز جوائنٹ سیکرٹری ،نواز جوئیہ فنانس سیکرٹری ،کوثر نیازی اور محمد عارف ہیڈ کلرک کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں