کمشنر کا عوامی بہبود کے منصوبوں پرتعمیراتی کام تیز کرنیکا حکم

کمشنر کا عوامی بہبود کے منصوبوں پرتعمیراتی کام تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعیدنے کہا ہے کہ عوامی بہبود کے منصوبوں پرتعمیراتی کام مزید تیز کیا جائے اورڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور ہونے والی سکیمیں بھی مقررہ وقت میں مکمل کریں تاکہ شہری ان سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے یہ بات ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران عصمت،ڈپٹی ڈائریکٹر رانا طاہر،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔کمشنر نے منظوری کیلئے پیش کی جانے والی سکیموں کے تکنیکی وفنی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے واسا کے پارکنگ یارڈ کی تعمیر،فیصل آباد میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیراہتمام مختلف دیہی یونین کونسلز اور جڑانوالہ شہر میں ٹف ٹائلز،پی سی سی گلیاں اور رورل ڈرینج سکیمز اورضلع چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹف ٹائلز،سیوریج،ڈرینج اور سولنگ کے منصوبہ پر عملدرآمد کی منظوری دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں