طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری :اقرار احمد

طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری :اقرار احمد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔۔

 تاکہ مستقبل کے معمار معیاری تعلیم سے آراستہ ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈینز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی آمدورفت کو مزید آسان بنانے کے لئے بسوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی دنیا کی مختلف جامعات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہے جس کے تحت طلبہ تبادلہ جاتی میں وسعت لانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے بھی مواقع میسر ہونگے ۔ انہوں داخلہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ داخلے کے مرحلے کوآ سان بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی رہنمائی کے لئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں