’’سوشل سکیورٹی کارڈ جلد مکمل، بھٹہ مزدوری پرعملدرآمد کیاجائے ‘‘

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
جس میں جبری مشقت، سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرا، کم از کم اجرت کے قانون سمیت دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر چوہدری شہبازنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالے سے 21 بھٹہ مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا، انسپکشن میں کسی بھٹہ پر جبری مشقت کا کیس سامنے نہیں آیا،رواں ماہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 352 چالان کئے گئے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے کہا کہ تمام بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جلد از جلد مکمل کئے جائے ، بھٹہ خشت مزدوروں کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔