رشوت وصولی پراے ایس آئی کیخلاف اینٹی کرپشن میں درخواست

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مقدمہ اندراج کیلئے شہری سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں تھانہ غلام آباد کے اے ایس آئی ملک عمران کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں درخواست دے دی گئی۔
غلام حیدر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک عمران نے مقدمے اندراج کے لئے 50 ہزار کا مطالبہ کیا ، 30 ہزار ادا کر دئیے اور باقی 20 ہزار جلد ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ پیسے لینے کے باوجوداس نے مقدمہ کا اندراج نہ کروایا ،پوچھنے پر ملک عمران کی جانب سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔