اے اسی چک جھمرہ کی زیرصدارت انسدادِسموگ حکمت عملی مرتب

اے اسی چک جھمرہ کی زیرصدارت  انسدادِسموگ حکمت عملی مرتب

فیصل آباد،چک جھمرہ (نیوزرپورٹ،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ سلمان ظفر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ڈاکٹر زاہد نے سموگ کے بروقت کنٹرول کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، نمبرداران،ریونیو اور محکمہ زراعت(توسیع) عملہ نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے ہدایت کی کہ تحصیل بھر کے دیہات کی مساجد میں اعلانات اور تمام کاشتکاروں تک واضح پیغام پہنچایا جائے کہ کاشتکار دھان کی پرالی، کماد کی کھوری اور فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں جس سے آلودگی اورسموگ پید اہوتی ہے ۔ آگ لگانے والے کاشتکار کو 15 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ ہو گا عدم ادائیگی پر ایف آئی آر اور قید کی سزا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں