15 سکیموں کوناجائز کنکشنز،افسرخودکوبچانے کیلئے سرگرم

15 سکیموں کوناجائز کنکشنز،افسرخودکوبچانے کیلئے سرگرم

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)ایف آئی اے میں 15 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں تو فیسکو حکام نے اپنے آپکو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے۔۔۔

 اور اب ڈائریکٹر(ایچ آر)فیسکو کی جانب سے ڈویژنل کمشنر سے اٹھارہ ہزاری سمیت ڈویژن بھر کی غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کے لیے مدد مانگ لی گئی ہے جبکہ فیسکو حکام نے ڈویژن کے چاروں اضلاع جھنگ،چنیوٹ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کنکشنز کاٹنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے بجلی کنکشنز منقطع کیے جائیں گے اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرکے ٹرانسفارمرز،میٹرز اور کنکشنز فراہم کرنے والے فیسکو افسران و ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ فیصل آباد ضلع میں مبینہ طور پر 25 سے زائد جبکہ چنیوٹ،جھنگ اور ٹوبہ کی 10 ہاؤسنگ کالونیوں کو نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے بجلی کنکشن جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں