ٹوبہ کے نواح میں جعلی کیچپ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

ٹوبہ کے نواح میں جعلی کیچپ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

ٹو بہ ٹیک سنگھ ،کمالیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )فوڈ سیفٹی ٹیم کی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقہ میں رات گئے جعلی کیچپ تیار کر نے والی فیکٹری پکڑ لی ،ناقص کیچپ تلف کر کے ملزموں کے خلاف مقد مہ درج کروا دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر کی قیادت میں ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چک نمبر255گ ب میں واقع جعلی کیچپ تیار کر نے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا اوروہاں تیار 1090کلو گرام تیار کردہ جعلی اور مضر صحت کیچپ قبضہ میں لیکر موقع پر ہی تلف کر دی ، جبکہ ملزموں کو ملاوٹی وغیر میعاری کیچپ کو مختلف برانڈز کی پیکنگ میں پیک کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ٹیم کی طرف سے موقع پر کی گئی ٹیسٹنگ کے مطابق کیچپ غیر میعاری ثابت اور مزید جانچ کے لیے نمونے لیب روانہ کر دیئے گئے ، کیچپ میں ٹماٹر پلپ کی مطلوبہ مقدار پوری کیے بغیر، کھلے و ایکسپائرڈ رنگوں اور دیگر نان ٹریس ایبل و ممنوعہ اجزا کا استعمال کیا جا رہا تھا،وہاں سے دوسرے برانڈز کاپیکجنگ مٹیریل اور بھاری مقدار میں مشینری اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں