مرزا حسن بیگ کے چچا منیر نمبردار انتقال کرگئے

بلوچنی( نمائندہ دنیا)معروف سیاسی سماجی شخصیت و امیدوار ایم پی اے پی پی 98 مرزا حسن یاسین بیگ کے چچا منیر بیگ نمبردار انتقال کرگئے ان کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان 206 رب سدوآنہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں مرزا ارشد بیگ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ، چوہدری منور تتلہ،میاں اشتیاق ناظم، ملک جاوید آڈٹ آفیسر، رانا طالب، ملک طاہر حمید فانی و دیگر افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج صبح 7بجے مقامی جامع مسجد میں ہوگی۔