ملک جن مقاصد کیلئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا:سعد رضوی

ملک جن مقاصد کیلئے بنایا گیا  وہ پورا نہیں ہوا:سعد رضوی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)تحر یک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کی شورکوٹ آمد کارکنوں سے خطاب ، حافظ سعد رضوی گڑ ھ مہاراجہ کے دورے پر شورکوٹ پہنچے اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

 کارکنوں نے انکے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھارو کیں سعدحسین کی شورکوٹ آمدکے موقع پرمہر احمد نواز بھنگو سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک شور کوٹ، علامہ اعجاز الحق بغدادی امیر تحریک لبیک پاکستان شورکوٹ، قاری عمران سیفی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک شورکوٹ، مزمل حسین سیفی، کشور عطاری اوردیگر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی تحصیل چوک میں خطاب کرتے حافظ سعدحسین رضوی کا کہنا تھاکہ ملک جس مقاصد کیلئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہواجو دوسروں کو کہتا تھا جیل میں ڈالوں گا وہ خود اٹک جیل میں پڑا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں