کمشنر کی زیر صدارت ڈویژن میں چائنیز کی سکیورٹی بارے اجلاس

 کمشنر کی زیر صدارت ڈویژن میں چائنیز کی سکیورٹی بارے اجلاس

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں چائنیز کی سکیورٹی کے اقدامات بارے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک پرشرکت کی۔

 کمشنرنے ڈویژن کے اضلاع میں چائنیزکی سکیورٹی کے لئے حفاظتی انتظامات پر بریفنگ لی اورفیڈمک کے زیر انتظام انڈسٹریل زون کی مختلف انڈسٹریز میں موجود چائنیز کی سکیورٹی کے انتظامات کو فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو فیڈمک کا دورہ کرکے ہر زاویہ سے حفاظتی امور چیکنگ کی ہدایت اورسی سی ٹی وی کیمروں کو فعال،سکیورٹی پر مامور سٹاف کی کلیئرنس، چار دیواری کی باقی ماندہ تعمیرکا حکم دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں