ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کا سکولوں کا دورہ ، گارڈ،دوٹیچرز سے جواب طلبی
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب چودھری امین نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور تدریسی وانتظامی امور چیک کئے ۔سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء بھی ہمراہ تھے ۔
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر 1،گورنمنٹ میونسپل کارپوریشن ایلیمنٹری سکول خراساں والا سوساں روڈ،گورنمنٹ کمپری ہیسنو ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مدینہ ٹاؤن اور گورنمنٹ سٹی مسلم ہائیر سیکنڈری سکول امین ٹاؤن میں طلبہ، عملہ کی حاضری چیک کی۔ ڈی پی آئی نے سکیورٹی میں غفلت اور ناہلی پر ایک گارڈ،ایک ٹیچر کو دوران کلاس موبائل استعمال کرنے اورایک کو ناقص کاکردگی پر جواب طلبی کے لئے ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا۔