سابقہ دشمنی ،گھر میں داخل ہوکر خواتین سمیت اہلخانہ پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر گھر میں داخل ہوکر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 434 گ ب میں زاہد کے گھر سابقہ رنجش پر مخالفین کی جانب سے دھاوا بول دیاگیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔