چنیوٹ:ٹریفک پولیس نے ختم نبوت چوک کو ماڈل بنا دیا

چنیوٹ:ٹریفک پولیس نے ختم نبوت چوک کو ماڈل بنا دیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک کامران ظہور کی زیر قیادت ختم نبوت چوک کو ماڈل چوک بنا دیا گیا ۔ زیبرا کراسنگ،لائن اور لین کی مارکنگ کر دی گئی ۔

 ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک قوانین ،ہیلمٹ استعمال سے آگاہی دی گئی اورپمفلٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر کامران ظہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ ختم نبوت چوک میں ٹریفک روانی برقرار رکھی جائے گی ،رکشہ سٹینڈز کو ختم کر کے متبادل مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ڈی پی اوعبداﷲ احمد نے پولیس خدمت مرکزکا سرپرائز وزٹ کیا اور اہلکاروں کی کارکردگی اورمختلف کاؤنٹرز پر شہریوں کو سہولیات فراہمی کا جائزہ لیااور پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات مہیا کرنے سمیت تحفظ مرکز وزٹ کے دوران ٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے مزید موثر اقدامات کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں