فوڈ سیفٹی ، ٹوبہ کو ماڈل تحصیل بنانے کا آغاز کر دیا:ڈی سی

 فوڈ سیفٹی ، ٹوبہ کو ماڈل تحصیل بنانے کا آغاز کر دیا:ڈی سی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کی پیشرفت بارے اجلاس ہوا۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی قیصر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر ودیگرافسروں نے شرکت کی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فوڈ اتھارٹی پہلے مرحلے میں فوڈ بزنس ایریاز میں 1318 فوڈ بزنس کھانے پینے کی اشیاء کی فیکٹریوں اور کارخانوں میں بننے والی اشیاء کی سیمپلنگ کر کے پروڈکٹ کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا فوڈ سیفٹی کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ماڈل تحصیل بنانے کا آغاز کر دیا ہے ،پہلے مرحلے میں شہرکے مین ایریاز، ریسٹورنٹ، کریانہ شاپس، مارٹ، کینٹین سمیت تمام فوڈ شاپس کو شامل کیا گیا ہے ، خوراک کا کام کرنے والے تمام افراد کی میڈیکل سکریننگ کروائی جائے گی،تعلیمی اداروں میں غذائیت پروگرام کرائینگے ۔ دریں اثناوزیراعلیٰ محسن نقوی کے منصوبہ سیم زدہ علاقوں میں ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ آبپاشی زراعت کے زیر اہتمام قرعہ اندازی کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں کیا گیا، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعیم سندھوتھے نے قرعہ کے ذریعے خوش نصیبوں کے نام نکالے اور اس موقع کہا اس پروجیکٹ کے تحت تحصیل پیر محل کے 70 کاشکاروں کے ٹیوب ویلز کو بالکل فری سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا،حکومت تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں