محکمانہ غفلت،بارش رنگ روڈ کا فٹ پاتھ بہا لے گئی

پینسرہ(نمائندہ دنیا)محکمانہ غفلت سے نئی تعمیر رنگ روڈ کا فٹ پاتھ حالیہ بارش بہا کر لے گئی حسین آباد کے قریب سڑک کے فٹ پاتھ پر کئی کئی فٹ گڑھے پڑھ گئے جبکہ دوسری جانب ناکاسی آب کا پانی بہنے لگا ۔۔
جس سے گذرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت اور نکاسی آب کے بغیر مین شاہراہ جھنگ روڈ کئی کلو میٹر تک پانی میں ڈوب گئی چھوٹا بائی پاس،سیم پل تا ساتواں میل اور اے ایس ایف کے دفتر کے سامنے آدھی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے جس سے حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک بیٹھنا شروع ہو چکی ہے ۔ علی فیاض ،امداد ،چیئرمین صدائے حق رانا صغیر ،رانا اکرام اﷲ ،شیخ نثار بابا لطیف و دیگر نے کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے کہا ہے کہ جھنگ روڈ ،ٹھیکریوالا تا عباس پور روڈ،بر لب سیم نہر منڈی روڈ ،چھوٹا بائی پاس روڈ ،قبرستان روڈ نکاسی آب نہ ہونے سے تباہ ہورہے ہیں اطراف میں کئی کئی فٹ گڑھے پڑھ چکے ہیں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہروں کی مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے ۔