پٹرولنگ پولیس کو ڈرائیونگ لائسنس اجراکا نوٹیفکیشن

 پٹرولنگ پولیس کو ڈرائیونگ لائسنس اجراکا نوٹیفکیشن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پٹرولنگ پولیس کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات دینے جانے پرایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم اور ڈی آجی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

پنجاب بھر کی 36 بڑی تحصیلوں میں شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر ڈرائیونگ لائسنس سنٹر قائم کیے جائیں گے ۔ فیصل آباد ریجن کے 4اضلاع میں پٹرولنگ پوسٹ جلہ چوک فیصل آباد، پٹرولنگ پوسٹ جھوک موڑچنیوٹ، دوری گوندل جھنگ اور پٹرولنگ پوسٹ 279ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں جہاں پنجاب ہائی وے پٹرول شہریوں کو تمام طرز کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گی۔ لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے کامیاب اجرا پرڈرائیونگ لائسنس اجرا کا اختیار دیا گیا ہے ۔ شہریوں کو اپنے علاقے میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت میسر آئے گی۔ڈرائیونگ لائسنس اجرا نظام میں مانیٹرنگ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پٹرولنگ پولیس کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ہو گا اور زیادہ سے زیادہ شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوا پائیں گے ۔ جس سے ٹریفک کا نظام پہلے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں