مقدمہ قتل کا فیصلہ ،مجرم کوعمر قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ حافظ رضوان عزیز نے مقدمہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کوعمر قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا۔
استغاثہ کے مطابق آکاش سیلم ولد سلیم مسیح سکنہ چک نمبر 424 ج ب گوجرہ نے مقدمہ مدعی شکورعالم کے بیٹے محسن شہباز کوخنجر کے وار کر کے قتل کردیاتھاجس کا تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے چالان پیش عدالت کیا جس پر فاضل عدالت نے سماعت کرتے ہو ئے سزا کا حکم سنادیا۔