بینظیرانکم سپورٹ پروگرام عملہ کی لوٹ مار ،کارروائی کامطالبہ

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام عملہ  کی لوٹ مار ،کارروائی کامطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)منصور سیال اڈا کوڑے والاسنٹر پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عملہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا 500 سے 1000 روپے تک کی کٹوتی دھڑلے سے جاری ۔۔

 مستحق خواتین کو 9 ہزار کی بجائے 8 ہزار سے 8500 دیا جانے لگا کچھ عناصر باہر بیٹھ کر اپنے حصہ کی خاطر پشت پناہی کر رہے ہیں۔متاثرین نے ڈی پی او،ڈی سی جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں