خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بناکر ہراسمنٹ ، تشدد

خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بناکر ہراسمنٹ ، تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بناکر اسے ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ۔۔

مرضی پورہ کی رہائشی (م)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکی قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر حاصل کرنے کے بعد اسے مختلف انداز سے ہراساں و پریشان کیا جارہاہے ،ناجائز مطالبات پورے نہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں