11 سالہ بچی اورشادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی

11 سالہ بچی اورشادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے خالد آباد کے رہائشی کی 11 سالہ بیٹی (ع ) کو دو ملزموں نے ورغلاء پھسلا کر اپنے ساتھ لیجاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

دوسرے واقعہ میںشادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 35 گ ب میں شادی شدہ خاتون گھر پر اکیلی تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہوگیا اور قابو کرکے زیادتی کا نشانے بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں