موٹروے پولیس کا زرعی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیشن

موٹروے پولیس کا زرعی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیشن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)روڈ سیفٹی کلب ایگریکلچر یونیورسٹی کی کاوش سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں روڈ سیفٹی سیشن کا اہتمام کیاگیا ۔موٹروے پولیس کی طرف سے انچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ عثمان شبیر بطور گیسٹ سپیکر شریک ہوئے۔

 اورروڈ سیفٹی پر لیکچر دیا ۔ شرکاء کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز کے قواعد و ضوابط اور روڈ سیفٹی کے اصولوں بارے بریفننگ دی ۔ انچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ موٹروے پولیس کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار سے زائد قیمتی جانیں حادثات کی نظر ہو جاتی ہیں اور پچاس ہزار سے زائد افراد زخمی یا معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔عوام میں ٹریفک قواعد و ضوابط بارے شعور اور آگاہی سے ہی حادثات میں کمی ممکن ہے ۔شہری موٹروے پر مدد یا کسی قسم کی انفارمیشن کے لیے 130 ہیلپ لائن پر کال کریں۔سیشن کی صدارت انچارج روڈ سیفٹی کلب زرعی یونیورسٹی پروفیسر بہادر علی اور پروفیسر ڈاکٹر شوکت نے کی۔سیشن میں یونیورسٹی فیکلٹی، سٹاف ،طلباء نے شرکت کی ۔ شرکاء کو روڈ سیفٹی کے قوانین و ضوابط بارے بریف کرنے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار گاڑیوں میں ایمرجنسی دروازہ کے استعمال بارے آگاہی اور آگ بجھانے والے آلات بارے بھی بریفننگ دی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں