شادی شدہ خاتون اور 13سالہ لڑکے کومبینہ اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اور 13سالہ لڑکے کومبینہ طور پر اغواکرلیاگیا۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 64 ج ب کے رہائشی اللہ بخش کی شادی شدہ بیٹی کو نامعلوم ملزم کی جانب سے مبینہ اغواء کرلیاگیا۔
تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 627گ ب کے رہائشی حسین کا 13سالہ بیٹا نثار گھر سے باہر نکلا، جسے نامعلوم ملزموں نے مبینہ طور پر اغواکرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اورمغویوں کی تلاش شروع کردی ۔ جڑانوالہ کے علاقہ میں ملازم نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے چک نمبر 109گ ب کے رہائشی اشرف نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکے ملازم کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنادی۔