محکمہ بہبود آبادی کا مانع حمل کے دن پر آگاہی سیمینار

محکمہ بہبود آبادی کا مانع حمل کے دن پر آگاہی سیمینار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام مانع حمل کے عالمی دن کے موقع پر ای لائبریری میں سیمینار منعقد ہوا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم خان،مذہبی رہنما پیر صدیق الرحمن،انچاج فیملی ہیلتھ کلینک الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر طیبہ بشیر،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طارق لطیف،کاشف حبیب نے چھوٹا کنبہ کی اہمیت پر لیکچرز دیئے ۔

ایجوکیشن،ہیلتھ افسر،این جی اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر نے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محکمہ کی مہم میں شرکت سے ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا چھوٹا کنبہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے وسیع آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا خاندان کو وسائل کے مطابق رکھنے میں ہی دانشمندی ہے ۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بہبود آبادی پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں