فیڈمک کی اورچاردیواری کا کام جلد مکمل کیاجائے :ڈ ی سی

فیڈمک کی اورچاردیواری کا کام جلد مکمل کیاجائے :ڈ ی سی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اورفیڈمک سائٹ آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔

سی ای او کمپنی انس جان نے فیڈمک کے زیر انتظام انڈسٹریل زونز ویلیو ایڈیشن سٹی،ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ4496ایکڑ رقبہ پر قائم انڈسٹریل زونز میں 474 پلاٹس موجود ہیں بیشتر پلاٹس فروخت ہوچکے تاہم کالونائزیشن کا عمل جاری ہے ۔چین،سعودیہ،ساؤتھ کوریا، کینیڈا، یوکے  ژ،جرمنی،ہالینڈ،ترکی،جاپان سمیت 39 غیر ملکی انویسٹرز کام کررہے ہیں اورپلاٹس کی فروخت کے امور کو پورٹل پر منتقل کررہے ہیں۔بقایا جات ادانہ کرنے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے چائنیز سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے اقدامات سے آگاہی لی اورچاردیواری کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے سکیورٹی کمپنی کو ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی اورسکیورٹی سٹاف کی ویریفیکیشن،ایس اوپیز پر عملدرآمد پر زوردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں