ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کیاجائے :کمشنر

ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کیاجائے :کمشنر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعیدنے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عام لوگ ان سے مستفید ہوسکیں۔متعلقہ محکمہ ترقیاتی منصوبہ میں تاخیر پرجوابدہ ہوگا۔انہوں نے یہ ہدایت اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔۔

کہی جس میں محکمانہ اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر سلوت سعید نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس،صفائی ستھرائی،انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول میکنزم اور\" اب گاؤں چمکیں گے پروگرام \"پر بریفنگ لی اور کہا کہ محکمانہ اہداف کی تکمیل میں کوئی عذر قابل قبول نہیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر مسلسل عملدرآمد کا حکم دیااور کہا کہ مارکیٹوں وبازاروں میں مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد اور نرخنامے آویزاں کرائیں صارفین کو ریلیف فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک کریں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ \"اب گاؤں چمکیں گے پروگرام\" کی روزانہ پراگریس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونی چاہیے ۔انہوں نے دیہاتوں میں نمبرداروں کوسرکاری بقایاجات کی وصولی کے بھی اہداف تفویض اورانسداد تجاوزات آپریشن کو موثر بنانے اوربازاروں میں ریڑھی بانوں کے لئے جگہ مختص کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک اورعوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں