نگران وزیر اعلیٰ کی دورہ جڑانوالہ ملتوی ، انتظامات دھرے رہ گئے

نگران وزیر اعلیٰ کی دورہ جڑانوالہ  ملتوی ، انتظامات دھرے رہ گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جڑانوالہ آمد کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد نے رات گئے روٹس کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ نے دورہ ملتوی کر دیا۔

دورہ پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ 3 روز سے ہائی الرٹ دکھائی دے رہی تھی ،وزیر اعلیٰ کی جڑانوالہ متوقع آمد پر چرچوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ،شہر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں