گورنمنٹ میونسپل کالج جڑانوالہ روڈ میں میلاد،کانفرنس
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ میں سالانہ محفل میلاد و سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پرنسپل کالج پروفیسر اقبال چوہان نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئررز پروفیسر خالد حسن بھی موجود تھے کالج کے سالانہ مقابلہ جات اور ضلعی،ڈویژنل وصوبائی سطح پر انعام یافتہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی ۔شرکاء نے تلاوت،نعت اور تقاریر کی صورت میں رحمۃ اللعالمینﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔