ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ
فیصل آباد،مکوآنہ(نیوزرپورٹر، نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے سول جج اسدعلی کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا اورمعمولی جرائم میں ملوث 10 اسیران کو ذاتی مچلکوں پررہا کرنے کاحکم دیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے انتظامی وحفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل ہسپتال،ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب،کچن اسیران،بیرکس وسیلزکا معائنہ کرکے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے انتظامات اور مسائل بارے بھی دریافت کیا۔