طالبہ کو نازیبا تصاویرسے بلیک میل کرنے پر دو ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ویمن پولیس کی کارروائی، غیراخلاقی تصاویر سے طالبہ کو بلیک میل کرنیوالے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ مرضی پورہ کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا۔۔۔
کہ ملزم علی حیدر کی جانب سے نازیبا اور غیراخلاقی تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے مسلسل پیسوں کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ جس پر ویمن پولیس نے ایس ایچ او مدیحہ ارشاد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ملزم علی حیدر اور دانش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔