جی سی نیورسٹی میںسیرت کانفرنس و میلاد النبیؐ تقریب
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور میلاد النبیؐ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کی۔
کانفرنس میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ناصر امین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حضور ﷺ کے اسوائہ حسنہ کے بغیر دین ہی نہیں بلکہ کائنات کا وجود ہی بے معنی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر سیرت النبی ؐ کے اخلاقی و سماجی پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہماری کامیابی در حقیقت اسوئہ رسول ﷺ پر عمل کرنے پر ہی وابستہ ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد شاندار روایات کا امین ادارہ ہے ہر سال کی طرح 12ربیع الاول حضور کی ولادت با سعادت کو دینی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔