ای چیمبر کا اعزاز متحرک ادارہ کام کا پہلا قدم :ڈاکٹر خرم

ای چیمبر کا اعزاز متحرک ادارہ کام کا پہلا قدم :ڈاکٹر خرم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے پہلے ای چیمبر کا اعزاز دراصل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو منظم اور متحرک کارپوریٹ ادارے کے طور پر چلانے کی سمت پہلا قدم ہے۔۔۔

 جبکہ آئندہ سال پالیسی سازی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ نئے جوش اور ولولے سے تھنک ٹینک کے قیام کیلئے سنجیدہ اور قابل عمل کوششیں کی جائیں گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر ملک کا واحد چیمبر تھا جس نے قانون کے مطابق وقت پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا مگر طویل رسہ کشی کے بعد پندرہ دن پہلے معلوم ہوا کہ اس سال الیکشن نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا سالانہ اجلاس بھی بروقت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے گزرے سال کی کارکردگی کا ذکر کرتے ممبران سے گزارش کی کہ وہ اس میں کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو بہتر بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں