اسمبلی میں طلبہ کو اسلام کی تربیت دی جائے :کمشنر
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺانسانی اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث ہوئے ،ہمیں اپنی زندگیاں اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کا عزم کرنا چاہئے۔
انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول وکالج گرلز کیمپس میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریب میں کیا۔ کمشنر نے کہا میانہ روی اختیار کریں اور بچوں کو نبی کریمؐ کی تعلیمات کا درس دیں۔صبح کا آغاز اللہ رب العزت اورحضوراکرمؐ کے نام سے کریں،مارننگ اسمبلی میں طالبعلموں کی اسلامی خطوط پر تربیت کی جائے ۔ آج اخوت،بھائی چارہ اور رواداری کی اشد ضرورت ہے جبکہ دور عصر دیانت،امانت اور صداقت پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے کا تقاضا کرتا ہے ۔ا ارشادات نبویﷺ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں جوامن وسلامتی،باہمی محبت، بھائی چارے اور ملی یکجہتی کی ضامن ہیں۔