گاڑی پرپولیس سے مشابہت والی لائٹس لگانے والاگرفتار

گاڑی پرپولیس سے مشابہت  والی لائٹس لگانے والاگرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی پرپولیس سے مشابہت والی لائٹس لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے امین پور بائی پاس کے قریب پولیس نے گاڑی کو روک کر چیک کیا۔

جس پر غیر قانونی طور پر پولیس سے مشابہت والی نیلی لائٹس لگائی گئی تھیں۔ پولیس نے شہری کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں