9 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس ،شراب برآمد

 9 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو  سے زائد چرس ،شراب برآمد

چنیوٹ(نمائندہ دنیا) پولیس نے9منشیات فروشوں کوگرفتار کر لیا ۔ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ملزموں سے 4 کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کرلی۔

 گرفتار ملزموں میں علی ، رفاقت، صدا ، اسد ، سرفراز ، حسن،صفدر ، افتخار اور عدیل شامل ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھاکہ آئندہ نسلوں کو منشیا ت جیسی لعنت سے بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ علاقہ میں منشیات فروشی پر شہری فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں