شوگرملز مالکان نے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کی

شوگرملز مالکان نے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کی

ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا)گنے کے کاشتکار دوہری اذیت میں پھنس گئے ، مقامی کاشتکاروں منظور ، خالد اور رمضان وغیرہ نے شوگر ملز کو گنا فروخت کیا تاہم ملز مالکان نے بروقت ادائیگی نہ کیں اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔۔

 کاشتکاروں کے احتجاج پر مالکان ادائیگی پر راضی ہوئے تاہم کیش کی بجائے کاشتکاروں کو مہنگی چینی دے دی ، بھاری نقصان سے دوچار کاشتکاروں کی چینی بھی سیاسی مخالفین کو برداشت نہ ہوئی انہوں نے ضلعی حکومت کو اطلاع کر دی ضلعی انتظامیہ نے چینی برآمد کرکے صارفین کو فروخت کرنا شروع کر دی اور کاشتکاروں کی ایک نہ سنی جس پر کاشتکار ہائیکورٹ پہنچے اور ماجرا بیان کیا جس پر عدالت نے انتظامیہ کو چینی کاشتکاروں کو واپس دینے کی ہدایات جاری کیں اس ضمن میں مذکورہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت چینی سٹاک کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کرے ہمارا تو پہلے ہی شوگر ملزمالکان نے بہت نقصان کیا ہے اور ہم دہوری اذیت کا شکار ہیں انہوں نے اے سی صدر اور ڈی سی فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ ہمارا مزید معاشی قتل نہ کیا جائے ہم چینی کا کاروبار نہیں کرتے چینی ہمیں بلیک میل کرکے دی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں