سکسیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے وراثتی انتقال کرنے کی اجازت

 سکسیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے وراثتی انتقال کرنے کی اجازت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وراثتی انتقالات کی فوری تصدیق اور زیر التواء کیسز نمٹانے کے لیے سکسیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے وراثتی انتقال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ریونیو سائلین کی سہولت کے لیے سکسیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے وراثتی انتقال کی منظوری کے بعد سیکسیشن سرٹیفکیٹ کی بدولت زیر التواء وراثتی انتقال فوری تصدیق ہو سکیں گے جبکہ وراثتی انتقال کی تصدیق کا دورانیہ بھی واضح طور پر کم ہو جائے گا دوسری جانب صوبائی ریونیو حکام نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے محکمہ مال افسروں کو سکسیشن سرٹیفکیٹ بارے نئی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں