پارکو کی تنصیبات سے لاکھوں روپے کا ڈیزل چوری

پارکو کی تنصیبات سے لاکھوں روپے کا ڈیزل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارکو کی تنصیبات سے لاکھوں روپے کا ڈیزل چوری کرلیاگیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک 9ج ب کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے پارکو تنصیبات کی حفاظتی دیوار توڑ کر پائپ لگاتے ہوئے۔۔

 آئل ٹینکر میں لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل بھر کے چوری کرلیاگیاجبکہ اس دوران ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کو کان و کان بھی خبر نہ ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں