ٹاٹا مارکیٹ، ٹرک میں آتشزدگی، لاکھوں کی کاٹن خاکستر

ٹاٹا مارکیٹ، ٹرک میں آتشزدگی، لاکھوں کی کاٹن خاکستر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ٹاٹا مارکیٹ میں کاٹن سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کی کاٹن اور ٹرک جل کرخاکستر ہوگئے ۔

 ٹرک میں کاٹن کی گانٹھیں لوڈ کی جارہی تھیں کہ اس دوران اوور لوڈنگ کی وجہ سے گانٹھیں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئیں۔ جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی اور آگ نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں کی کاٹن اورٹرک دونوں جل گئے تاہم ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں