آوارہ کتوں کی تلفی مہم کاغذی کارروائی تک محدود ، کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ، شہری پریشان

آوارہ  کتوں  کی  تلفی  مہم  کاغذی  کارروائی  تک  محدود ،  کاٹنے  کے  واقعات  میں  اضافہ  ،  شہری  پریشان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی ناقص مانیٹرنگ اور غفلت کے باعث آوارہ کتوں کی تلفی مہم کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی جسکے باعث شہری علاقوں سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہونے لگا ۔

محکمہ صحت،میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے حکام آوارہ کتوں کی تلفی مہم کی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں دکھائی دے رہے ۔ یاد رہے کہ سپیشل برانچ کی جانب سے متعدد بار ڈپٹی کمشنر آفس کو آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے مؤثر اقدامات کی سفارش کی جاچکی ہے تاہم افسروں کی روایتی سستی کے باعث صورتحال جوں کی توں ہے ۔ کمشنر کمپلیکس،چناب چوک،سول کلب روڈ،ستیانہ روڈ سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے جسکی وجہ سے آوارہ کتوں کے غول ہر وقت مختلف سڑکوں اور گلی محلوں میں شہریوں کو کاٹنے کو دوڑتے نظر آتے ہیں جبکہ محکمہ صحت حکام اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز صورتحال پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،شہریوں نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے کتوں کی تلفی مہم کی مؤثر مانیٹرنگ اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں