سابقہ دشمنی ،شہری کو لوہے کے آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ دشمنی ،شہری کو لوہے کے  آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو لوہے کے آہنی راڈ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ رضا آبادکے علاقے چک نمبر 218رب میں اکرم نامی شخص کے بھتیجے رمضان کو ملزم عماد اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ لوہے کے آہنی راڈ کے ساتھ وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں