کار خریداری کیلئے امانت دی رقم واپسی کی بجائے خورد برد کرلی

کار خریداری کیلئے امانت دی رقم  واپسی کی بجائے خورد برد کرلی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کار کی خریداری کیلئے امانت دی گئی رقم واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلی گئی۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے میں شاہد نامی شہری کی جانب سے ملزم کے پاس کار کی خریداری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ایڈوانس بطور امانت رکھوائے ، بعد ازاں کار خریداری کی ڈیل کینسل ہونے پر امانت دی ہوئی رقم کا واپس تقاضا کیا گیا تو ملزم کی جانب سے رقم واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں